ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں تین موٹر سائیکل چھین لیے گئے جبکہ منگولی پولیس نے موٹر سائیکل چھینے کے بعد ملزمان کا تعاقب چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی شہید غفار سیال کرکٹ گراونڈ سے نا معلوم چابی چور اسد رڈ کا موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے صحبت پور سٹی حمدان پل کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اسرار احمد سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ جیاء خان پولیس تھانے کی حدود ڈپ ستار کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ایک شخص سیٹھ اللہ دتہ سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ منگولی پولیس تھانہ لیہ ڈپ مانجھوٹی شاخ کے قریب مسلح افراد نے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل چھینے کی اطلاع پر پولیس کا فوری ایکشن ملزمان کا تعاقب چھینی گئی موٹر سائیکل برامد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔

