فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری ملکی سلامتی، قومی استحکام،خطے میں طاقت کے توازن کیلئے اہم ہے،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوپاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تقرری پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری پاکستان کی سلامتی، قومی استحکام اور خطے میں طاقت کے توازن کے لیے نہایت اہم قدم ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ خدمات، شاندار قائدانہ صلاحیتیں اور ملک کے دفاع کے لیے ان کی غیر معمولی کاوشیں پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ عاصم منیر نے نہ صرف عسکری میدان میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ علاقائی سطح پر بھی پاکستان کے مفادات کا دفاع مضبوط انداز میں کیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے اشتعال انگیز اقدامات کا موثر جواب دے کر واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی چیف آف دیفنس فورسز و آرمی چیف کی حیثیت سے تقرری اور ایئر چیف کی دو سالہ ملازمت میں توسیع کوملک کے لئے بہترین اور پاکستان کو عظیم ریاست بنانے کا اقدام ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی عوام انکے شانہ بشانہ ہے اینٹی اسٹیٹ بیانیہ اور ملک دشمن سوچ کے حامل افراد اور بھارتی چینلوں کو ملک کو کمزور کرنے والے بیانیہ دینے والے جان لیں کہ میری پہچان پاکستان پوری قوم کا نعرہ ہے اور عوام انہیں مسترد کرتی ہے جو ملک دشمن سوچ اور ہماری افواج کو نشانہ بنائیں۔ چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد ارسال کردہ سمری کی توثیق کر دی ہے جس کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ بھی سونپا گیا ہے اس فیصلے کو ملکی عسکری ڈھانچے میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان داخلی و خارجی چیلنجز سے مزید موثر انداز میں نمٹے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں