ڈیرہ مراد جمالی میں گیس ناپید سیوریج نالے ابل پڑے لنک سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار شہر کھنڈرات میں تبدیل

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں گیس ناپید سیوریج نالے ابل پڑے لنک سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار شہر کھنڈرات میں تبدیل پینے کے صاف پانی کی قلت اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہو کر رہ گیے گیس کے بد ترین بحران عوام تنگ ا کر نقل مکانی پر مبجور حکام اعلی سے عوامی مسائل کو حل کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق نصیراباد کا ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی اس وقت مسائلستان بن چکا ہے شہری اکیسوی صدی کے باوجود تمام بنیادی سہولتوں زندگی سے محروم ہیں ڈیرہ مراد جمالی میں گیس کا بدترین بحران ہے شرقی اور غربی کے تمام علاقے محلے گیس کی سہولت سے محروم ہیں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے سردی کی امد کے ساتھ گیس بھی غائب ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگ مجبورا لکڑی ایندھن اور گوبر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ڈیرہ مراد جمالی میں روزانہ بجلی کی بھی طویل بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں جس سے کارو بار زندگی ٹھپ ہو رہ گئی ہے ڈیرہ مراد جمالی کی کثیر آباد ی اس وقت پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہے سردیوں کے موسم میں پینے کے صاف پانی کا بحران عوام کو سخت مشکلات اور کھٹن تکالیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ڈیرہ مراد جمالی مین اس وقت زیادہ تر گلی کوچوں محلوں اور لنک سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے سیوریج کے نالے ابل پڑے ہیں مین بازار کی دونوں اطراف سمیت لانگو محلہ شرقی ایریا غربی ایریا سمیت شہر کے بیشتر ایریاز مین سیوریج کا پانی سڑکون گلیوں میں سیلاب کی طرح بہہ رہا ہے ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کے ان بنیادی مسائل کو حل کرکے عوام کی مشکلات کو دور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں