کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں ریڑھی بان کے ہاں بیک وقت 4بچوں کی پیدائش،غریب والد کی حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی پھل فروش راز محمد کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔بچوں کے پیدا ہونے سے باپ خوش ہے تاہم غربت کے مارے والد کی خوشیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں۔ اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے راز محمد نے بتایا کہ وہ ریڑھی پر پھل بیچ کر گزر بسر کرتا ہے گزشتہ روز ایک نجی ہسپتال میں اس کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انکے پہلے سے دو بچے تھے، اب بچوں کی تعداد 6 ہوگئی،مہنگائی اور محدود آمدن کے باعث بچوں کی کفالت مشکل ہے، وزیر اعلیٰ اور مخیر حضرات مدد کریں۔

