کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میجر شبیر شریف شہیدکے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری قومی شناخت اور اصل طاقت ہیں۔ انہو ں نے مزیدکہا کہ پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

