لورالائی(میاں محمدعامر بشیر آرائیں) ٹریفک پولیس لورالائی نے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ انچارج ٹریفک پولیس منظـــــور احمـــد بـــــلوچ نے ایس ایس پی لورالائی ملک عثمان اصغرکے احکامات پر شہر کے مرکزی و ضمنی راستوں پر تجاوزات کے خلاف مؤثر ایکشن لیا گیا۔ دکانوں کے آگے رکھا گیا *سامان، تھڑے اور دیگر غیر قانونی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جبکہ متعدد دکانداروں کو باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
آپریشن کے دوران کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کئی کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو تحویل میں لے کر ان کے والدین کو تھانے طلب کیا گیا اور انہیں آگاہ کیا گیا کہ کم عمری میں ڈرائیونگ نہ صرف غیر قانونی بلکہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔ والدین نے آئندہ بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل نہ دینے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر ٹریفک انچارج منـــــظور احـــمــد بلــــــوچ نے شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ تجاوزات سے اجتناب کریں، ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر میں نظم و ضبط اور محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مہم آئندہ بھی سختی سے جاری رہے گی۔انہوں نے کہا اس مہم میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام پریشانی سے بچ سکے خدارا اپنے گاڑیاں پارکنگ میں کھڑا کر کے پریشانی سے بچے کیونکہ روڈ پر گاڑی کو کھڑا کرنا مناسب ہے عوام ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرے اپ کی تعاون سے شہر میں ٹریفک کے نظام بہتر ہو جائے گا

