تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے این آر ایس پی ریجنل جنرل منیجر بلوچستان نبیل احمد بلوچ کے ماموں، ڈاکٹر گلزار رشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن رجب یاسین، صوبائی میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، جمال جان اور سیف اللہ بھی ہمراہ تھے۔

