بلوچستان بدترین سیاسی و معاشی صورتحال سے دوچار ہے ، سنجیدہ سیاسی و اجتماعی قیادت کے بغیر وسائل کا دفاع ممکن نہیں، اسلم بلوچ

کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارتی حلقہ یونین کونسل نمبر دو کیچی بیگ وارڈ نمبر 1سریاب ٹاون سے نیشنل پارٹی کے امیدوار ملک نجم شاہوانی کے حق میں ممتاز قبائلی شخصیت ملک یارمحمد شاہوانی کے فرزند ملک شہریار شاہوانی نے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ، اس سلسلے میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چہرمین اسلم بلوچ کی قیادت میں نئشنل پارٹی کا نمائندہ وفد ملک شہریار شاہوانی کے پاس گئے ،وفد میں حاجی غلام فاروق شاہوانی ، ملک منظور شاہوانی، سعد دہوار، ملک نصیر شاہوانی، نصراللہ شاہوانی، حاجی ادریس شاہوانی، چئیرمین اسلم جتک، آغا محمد شاہ، محمد اقبال سرپرہ، محمد اعظم کرد، عدنان شاہوانی، قدوس نیچاری، عصمت اللہ شاہوانی، محبوب سرپرہ، اسحاق سرپرہ، نواز بنگلزئی، زوہیب لہڑی، حضور بخش بنگلزئی، ملک حسن شاہوانی، ملک وسیم شاہوانی، ٹکری نثار شاہوانی، شامل تھے۔
اس موقع پر چہرمین اسلم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بدترین صورتحال سے گزر رہا ہےبلوچستان کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے بدامنی اور بیروزگاری عروج پر ہے ایسی صورتحال سے نکلنے کے لیئے ایک منظم سیاسی جماعت کی ضرورت ہے اس خلا کو نیشنل پارٹی ہی پر کرسکتی ہے۔ اس موقع پر ملک شہر یار شاہوانی، ٹکری فیاض شاہوانی بھی موجود تھے ملک شہریار شاہوانی نے نیشنل پارٹی کے امیدوار ملک نجم الدین شاہوانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں