پسنی: کُلانچ کے عوام کو براہِ راست طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی جانب سے ایمبولینس کا تحفہ

پسنی(رپورٹر) کلانچ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تحصیل پسنی کے دیہی علاقے کُلانچ کے عوام کو علاج معالجے کے سلسلے میں درپیش آمدورفت کی شدید مشکلات کے پیش نظر ایک بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کُلانچ کے عوام کو گوادر اور تربت کے ہسپتالوں تک بروقت اور آسان رسائی دینے کے لیے ایک ایمبولینس کا تحفہ دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے مریضوں کو طبی سہولیات کے حصول کے لیے ہسپتال تک پہنچنے کی دشواریوں کو ختم کرنا ہے۔

کُلانچ کے عوام طویل عرصے سے ایمرجنسی اور علاج معالجے کے لیے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، جہاں آمدورفت کے مناسب ذرائع کی کمی کے باعث کئی بار قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ رہتا تھا۔
ایم پی اے گوادر کی جانب سے فراہم کی گئی اس ایمبولینس سے کُلانچ کے عوام کو اب براہ راست اور فوری طبی سہولیات کے لیے ہسپتالوں تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔
جس سے مریضوں کی جان بچانے اور ان کے علاج کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ علاقے کے عوام نے اس عوامی فلاحی اقدام پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اسے علاقے کی ایک اہم ضرورت قرار دیا ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے میڈیا کو بتایا “ہماری کوشش ہے کہ تحصیل پسنی کے دور دراز دیہی علاقے کلانچ کے تمام بنیادی مراکز صحت (BHU) کے لیے مستقبل میں ایک ایک ایمبولینس فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں