لسبیلہ: اوتھل پولیس کی کارروائی، 10 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل ٹیبلیٹس برآمد

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر و اسمگلرز کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر آج SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے ڈی۔ایس۔پی اوتھل حاصل خان قمبرانی کی زیرنگرانی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک کرایہ کی کار رجسٹریشن نمبر BCS-103 کو مشکوک جان کر روکا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے ایک بکس/ڈبہ برآمد ہوا۔ جس کو کھل کر چیک کیا گیا تو بکس کے اندر سے 26 عدد موبائل ٹیبلیٹ ایمیزون کمپنی کے برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً -/10,00000(دس لاکھ روپے) تک بتلائی جارہی ہے۔ اوتھل پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بعد از حسب ضابطہ ضروری کارروائی برآمد شدہ موبائل ٹیبلیٹ کو برائے مزید قانونی کارروائی حوالے کسٹم حکام کھرکھیرہ وندر کیا گیا۔ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ نے SHO اوتھل اور اس کارروائی میں حصہ لینے والے تمام آفیسران و جوانوں کو شاباش دی۔ایس ایس پی لسبیلہ نے مزید کہاکہ اسمگلنگ کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رہیں گی اس کے علاؤہ دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں گی جب تک لسبیلہ سے جرائم کا خاتمہ نہیں ہوتا تب تک لسبیلہ پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں