پنجگور: ایم پی اے میر رحمت صالح بلوچ کے فنڈز سے شاہین کلب دذناپ میں فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز

پنجگور(رپورٹر) پنجگور کے علاقے دذناپ میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایم پی اے پنجگور اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر رحمت صالح بلوچ کے ترقیاتی فنڈز سے شاہین کلب دذناپ کے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام باقاعدہ طور پر شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علاقے کے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی برسوں پرانی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ عملی شکل اختیار کرگیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مقامی نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ مختلف مقامی اور ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلوں کے انعقاد میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔

علاقہ مکینوں اور کھلاڑیوں نے اس ترقیاتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کی فراہمی نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ایم پی اے میر رحمت صالح بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبہ مقررہ معیار اور مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں