کراچی: نیشنل پارٹی ایسٹ کا اجلاس— ملکی سیاسی صورتحال، آئینی ترامیم اور مشترکہ جدوجہد پر زور

کراچی (رپورٹر ) نیشنل پارٹی کراچی ایسٹ کا اجلاس مورخہ چھ دسمبر 2025 بروز ہفتہ گلستان جوہر میں ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت سندھ وحدت کے صدر جناب تاج مری نے کی اس اجلاس میں نیشنل پارٹی ایسٹ کے ساتھیوں کے ساتھ علاقے کے سرگرم سیاسی شعور رکھنے والے ساتھی بھی شریک تھے اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے رہنما چیئرمین منصور بلوچ نے خصوصی شرکت کی اور ملک میں لیفٹ کی جمہوری پارٹیوں کو مشترکہ جدوجہد کرنے پر زور دیا ۔
اجلاس میں نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت کا ستائیسویں آئینی ترمیم پر دلیرانہ موقف کے بارے میں گفتگو ہوئی شریک ساتھیوں نے مفصل طور پر پاکستان کی سیاسی صوتحال پر بات کی
کامریڈ رمضان نے ملکی اور بین اقوامی موجودہ صورتحال میں سیاسی اُتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کی پیش رفت کے بارے میں آگاہی دی ۔
اٹھارویں ترمیم کو غیر موثر کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکلوں میں ترامیم پر معلومات حکمت عملی پر سندھ کے صدر تاج مری نے تفصیلی معلومات دی
اجلاس میں مرکزی نائب صدر سندھ شاہینہ رمضان ، سندھ کی خاتون سیکریٹری یاسمین نگار ، ریسرچ اینڈ ایڈو کیسی سیکریٹری سندھ میر ذولفقار ، حسن اطہر ، پروفیسر علی مرتضیٰ ، جمال اربانی، لئیق ، عاقل،شمس سولنگی، مظفر لاشاری، کرار مری، قمرالحسن ، حسن جاوید، مشتاق، آفتاب میمن, سجاد علی اور دیگر ساتھیوں نے گفتگو میں بھرپور شرکت کی
اجلاس میں مشہور سیاسی اور سماجی شخصیت کامریڈ حسن اطہر نے باقائدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی کامریڈ تاج مری سندھ نے ان کی پارٹی میں آمد کو خوش آئیند قرار دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں