سُرمائی مچھلی، موسم سرما کی غذائیت سے بھرپور سوغات

مکو آ نہ (این این آئی)غذائیت کے اعتبار سے مچھلی انسانی جسم کیلئے بیحد مفید ہے موسم سرما میں اسے ہفتے میں ایک بار لازمی اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے تاکہ آپ ہر قسم کے موسمی اثرت اور خصوصاً چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرسکیں مچھلی میں سب سے زیادہ پروٹین پایا جاتا ہے جو ہڈیوں اور دل کو صحت مند بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ان ہی مچھلیوں میں ایک نام سُرمائی مچھلی ہے جسے انگریزی میں کنگ فِش کہا جاتا ہے یہ مچھلی غذائیت اور ہلکے ذائقے کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے اور اپنی مثال آپ ہے۔سُرمائی مچھلی سے صحت کے لیے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور یہ مچھلی متوازن خوراک میں ایک قیمتی اور اضافہ ہے۔سُرمائی مچھلی اومیگا 3 فیٹی ایسڈز (خاص طور پر ای پی اے اور ڈی ایچ اے) کا شاندار ذریعہ ہے، جو دل کی صحت، دماغی افعال، اور سوزش کم کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں، اس کے علاوہ آپ ہر قسم کے موسمی اثرت سے محفوظ اور خصوصاً چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں