سندھی ثقافت کا دن اتوار کو منایاگیا، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش

کراچی (این این آئی)سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن اتوار کو منایا گیا۔ بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔یومِ ثقافت سندھ پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے گئے۔کلچر ڈے پر سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس کی خریداری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ علاقائی دھنوں کے ذریعے بھی صوبے کی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو ثقافتی دن منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں