کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی (این این آئی)کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور خشک ہے، دن کے اوقات میں موسم خشک رہا جبکہ صبح اور رات میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکار ڈ کیاگیا۔کراچی میں شمال مشرقی سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں اس وقت نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں