پشین (این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پولیس کو مزید تندہی، عزم اور دلیری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ صوبے کی عظیم روایات کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں اور اپنی ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی بلوچستان نے پشین میں پولیس دربار اور لیویز فورس کی پولیس میں ضم ہونے والے اہلکاروں اور افیسران سے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پولیس آئی جی بلوچستان نے کہا کہ پولیس فورس نہ صرف دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کرے گی بلکہ عوام کا اعتماد حاصل کر کے معاشرے میں اپنا باوقار مقام بھی اعلیٰ طریقے سے حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے موقع کی مناسبت سے بہت سی تبدیلیاں کرکے نئی حکمت عملی اپنا تے ہوئے وسائل کی کمی کے باوجود امن و امان برقرار رکھنے میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ قبل ازیں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے آج پشین کا دورہ کیا انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر پشین پہنچنے پر ڈی پی او پشین اور دیگر سینئر افسران نے آئی جی پولیس بلوچستان کا استقبال کیا اور پشین پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی انسپکٹر جنرل پولیس نے ایس پی افس پشین میں اجلاس کی صدارت کی اجلاس کے دوران ڈی پی او پشین عبدالعلیم اچکزئی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو پشین میں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی انسپکٹر جنرل پولیس نے پشین میں پولیس دربار اور لیویز سے پولیس میں ضم ہونے والے اہلکاروں اور افیسران سے بھی خطاب کیا، اپنے خطاب میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پولیس کو مزید تندہی، عزم اور دلیری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ صوبے کی عظیم روایات کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں اور اپنی ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر انجام دیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس نہ صرف دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کرے گی بلکہ عوام کا اعتماد حاصل کر کے معاشرے میں اپنا باوقار مقام بھی اعلیٰ طریقے سے حاصل کرے گی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ پولیس نے موقع کی مناسبت سے بہت سی تبدیلیاں کرکے نئی حکمت عملی اپنا تے ہوئے وسائل کی کمی کے باوجود امن و امان برقرار رکھنے میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر ایس پی پشین عبدالحلیم اچکزئی نے آئی جی پولیس بلوچستان کو یادگاری شیلڈ پیش کیا، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پولیس لائن پشین اور سمارٹ پولیس اسٹیشن سٹی پشین کا وزٹ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔

