ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) جھل مگسی کے علاقے سے اغواء ہونے والے سات افراد بازیاب نہ ہوسکے مغوی افراد چار کا تعلق رند قبیلے سے جبکہ تین کا تعلق لاشاری قبیلے سے ہے اغواء کے واقعے سے رند اور لاشار ی قبائل کے اندر سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں جھل مگسی کے علاقے سوکلیجی کے علاقے سے واٹر چینل میں پانی کی کمی کا جائزہ لینے والے رند قبیلے کے چار اور لاشاری قبیلے کے تین افراد کے اغواء کے واقعے نے علاقائی امن کی مخدوش صورتحال کو واضع کر دیا ہے تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے تاحال مغویاں کی عدم بازیابی سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور مغویاں افراد کے لواحقین میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

