چاغی پولیس نے سڑک کی تعمیر کرنے والی کمپنی پر فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کوگرفتار کرلیا

دالبندین(این این آئی)چاغی پولیس نے داؤد آباد ڈکیتی کیس اور فیصل کالونی IBO میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔داؤد آباد میں ڈکیتی کے دوران دکاندار پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے صرف تین گھنٹوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے مرکزی ملزم سلیم ولد خان گل کو کلی قاسم خان دالبندین سے گرفتار کیا۔ دوسرا شریکِ جرم یعقوب ولد حافظ نور محمد فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔دوسری کارروائی میں CIA اسپیشل آپریشن یونٹ نے فیصل کالونی دالبندین میں ٹارگٹڈ IBO کے دوران دو اہم ملزمان فیض اللّٰہ ولد محمد غوث اور پرویز عرف چاکر ولد حاجی عبدالمجید کو حراست میں لیا، جو فائرنگ، سڑک تعمیراتی عملے پر حملوں اور دیگر جرائم میں ملوث تھے پولیس کے مطابق دونوں آپریشن ٹھوس انٹیلی جنس اور زیرو انفارمیشن لیکیج کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوئے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں