کوئٹہ (رپورٹر)نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر چہرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو موجودہ صورتحال سے ایک منظم سیاسی جماعت ہی نکال سکتی ہے بلوچستان کے عوام غربت ‘ جہالت اور بیروزگاری کے بدترین دلدل میں پھنسے ہیں اس گرداب سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام ایک منظم سیاسی پلیٹ فارم پر یکجا ہوں اس مقصد کے لیے نیشنل پارٹی گھر گھر جاکر عوام کو منظم کررہا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب کیچی بیگ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کی-اس موقع پر ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت ٹھیکدار ارشد شاہوانی اور ٹھیکدارغلام حسین ٹھیکداربشیراحمدٹھیکدار شبیراحمد،ٹھیکدارجاویداحمدنثار احمد جہانگیرحفیظ احمدملک سیف ماسٹر محمد نسیم محند جان ارسلان ٹھیکدار جہانزیب اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ بی این پی مینگل سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کیا اس موقع پر حاجی ادریس شاہوانی
کامریڈ رحمت اللہ پرکانی’ نصراللہ بلوچ رحمت اللہ بلوچ ‘ ریاض زہری نے بھی خطاب کیا انہوں نے اتفاق اسٹریٹ کیچی بیگ سریاب سے شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی فلیگ پہنایا گیا.

