سبی(اللہ داد)صحافی معاشرے میں آنکھ کان اور ناک کی حیثیت رکھتے ہیں صحافی کو ریاست کا چوتھا ستون کہنا کوئی غلط بات نہیں صحافی اپنے کیمرے کی آنکھ اور قلم کی طاقت سے ہمیں ہمارے کمی کوتاہیوں کے بارے میں آگاہ رکھیں برکت علی کھوسو٬تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس سبی رینج برکت علی کھوسو سے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر میراللہ داد رند کی سربراہی میں اللہ یار ڈومکی٬خرم شہزاد اور اشتیاق احمد چاچڑ کی ملاقات دوران ملاقات ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس سبی رینج برکت علی کھوسو نے گفتگو کرتے ہوۓ کہاہے کہ صحافی کو اگرریاست کا چوتھا ستون کہاجاۓ تو یہ غلط نہیں ہوگا صحافی اپنے کیمرے کی آنکھ اور قلم کی طاقت سے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں صحافی ہی مسائل کے حل کے لیے صبح سے لیکر رات گۓ تک اپنے فرائض سرانجام دینے میں اپنا کردار ادا کرتاہے انہوں نے کہاہے کہ صحافی اپنے کیمرے کی آنکھ اور قلم کی طاقت سے ہمیں ہمارے کمی کوتاہیوں کے بارے میں آگاہ رکھیں تاکہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جاسکیں ڈی آئی جی سبی برکت علی کھوسو نے کہاہے کہ عوام کے جان مال اور کاروبار کو تحفظ دینا ہمارے فرائض میں شامل ہے شہریوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں امن وامان کو ہر صورت برقرار رکھا جاۓ گا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی قانون سب کے لیے برابر ہے تمام ماتحت آفیسران کو ہدایات کی ہیں کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دیں غفلت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاۓ گی شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ عوام کو آمدورفت اور روز مرہ کی خریداری میں تکالیف نہ ہوں ہمارے دروازے ہر عام وخاص کے لیے کھلے ہیں کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے شہری ہم سے رابطہ کرے

