لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) لاکھڑا کے علاقے کھارکچہ میں کاروکاری کے الزام پر غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کے مطابق، واقعہ میں شوہر نے اپنی بیوی بختاور اور اس کے مبینہ دوست بوران (سکنہ جھل مگسی، حال صدوری لاکھڑا) کو فائرنگ کر کے قتل کیا پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور شواہد اکھٹے کیے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ واقعہ کاروکاری کا شاخسانہ لگتا ہے اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ پولیس نے گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی لسبیلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

