صحبت پور:موٹر سائیکل ڈکیت ملزم گرفتار

صحبت پور(رپورٹر) موٹر سائیکل ڈکیت ملزم گرفتار ، پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی پولیس پارٹی نے عوام کے تعاون سے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیت ملزم صدام حسین ولد خاوند بخش جکھرانی کو گرفتار کر لیا
ملزم نصیرآباد کی حدود میں موٹر سائیکل ڈکیتی کرنے کے بعد موٹر سائیکل سمیت ضلع صحبت پور میں داخل ہو رہا تھا کہ دوران چیکنگ پولیس اور عوام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اُسے قابو کر لیا گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں