خاران میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، صوبائی وزیر کی شفاف و بروقت تکمیل کی ہدایت

خاران (نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی ) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات ایم پی اے خاران میر شعیب جان نوشیروانی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ڈپٹی کمشنر خاران آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کمانڈنٹ خاران رائفلز بلال شوکت۔ ایس ایس پی منظور احمد بلیدی۔ ونگ کمانڈنٹ خاران رائفل کرنل ودان سمیت سرکاری محکموں کے معتلقہ آفیسران شریک تھےاجلاس میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو سمیت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی، انتظامی معاملات اور عوامی فلاح سے متعلق جاری ترقیاتی منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی اجلاس کا مقصد ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری، شفافیت اور بین المحکماتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا تاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔اجلاس میں شرکاء نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار، شفافیت اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بنیادی صحت کی بہتری،، امن و امان کی صورتحال اور شہری سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور عوامی مفاد میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ کی جائے گی
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ خاران عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور ترقیاتی عمل میں تیزی لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ انھوں نے بی ایس ڈی آئی فیز ون پروجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اس امید کی ساتھ یہ ترقی کا سفر اسی طرح تیزی سے جاری رہے گا اور بی ایس ڈی آئی فیز ٹو بھی اسی تسلسل کا حصہ ہیں تاکہ عوام کو اعتماد بحال ہو اور انہیں جلد ریلیف مل سکیں انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح خاران پر بھی توجہ ہے اور خاران کے عوام کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں اس لئے خاران کے پسماندگی کو دور کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہیں تاکہ حکومتی اقدامات سے عوام کو زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل ہو جس طرح ضلعی انتظامیہ خاران اپنے ٹیم ورک کے ساتھ ملکر ضلع خاران کے تعمیر و ترقی اور عوام کے خوشحالی کے لئے جس طرح سے دلچسپی لے رہے ہیں وہ قابل ستائش عمل ہیں کیونکہ صوبائی حکومت کی شروع دن سے یہی کوشش رہی ہیں کہ دورافتادہ علاقوں میں لوگوں کو ان کے دہلیز پر زندگی کے بنیادی سہولیات فراہم ہوسکیں اس دوران صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات نے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کی توسیع کرتے ہوئے مزید فنڈز دینے کی مکمل یقین دہانی کرائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے کہا کہ جس طرح سے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کے ہدایات کے پیش نظر ضلع خاران میں بی ایس ڈی آئی پروجیکٹ کے تحت مختلف شعبوں میں عوامی مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے خطیر رقم کی لاگت سے ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہیں اور ہماری کوشش ہوگی یہ ترقیاتی منصوبے معیار کے مطابق مقررہ مدت تک پائے تکمیل تک پہنچ پائے انھوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل کےنشاندہی پر بروقت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ اس فورم کے ذریعے عوامی مسائل جس میں ابنوشی صحت ۔تعلیم ۔ذرائع آمدورفت کے لیے سڑکوں کے تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں سولرائزیشن سسٹم کی تنصیب ۔ڈیمز کی تعمیر ۔مزید پولیس تھانہ یا چیک پوسٹ کا قیام۔ شہر کو سیلاب یا بارشوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائی جارہی ہیں انھوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ون کے مختلف ترقیاتی منصوبے آخری مراحل میں ہے اور انشاءاللہ بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے نئے ترقیاتی منصوبوں سے علاقے میں مزید بہتری اور خوشحالی آسکتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں