پیرا میڈیکل سٹاف اوستہ محمد کے انتخابات، معشوق علی جمالی بلا مقابلہ صدر منتخب

اوستہ محمد(این این آئی)اوستا محمد میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے انتخابات کے سلسلے میں آج سردار یار محمد جمالی میموریل ہسپتال (لیبر ہسپتال) میں کاغذاتِ نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا عمل مکمل کیا گیا۔ مقررہ وقت تک صرف ایک ہی امیدوار معشوق علی جمالی کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد اکبر لاشاری نے انہیں بلا مقابلہ پیرا میڈیکل اسٹاف اوستا محمد کا صدر منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین، الیکشن کمیٹی کے اراکین اور دیگر افراد کی بڑی تعداد موجود تھے اور انھوں نے نو منتخب صدر معشوق علی جمالی کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دیں۔ نو منتخب صدر معشوق علی جمالی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل کے حل، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے ان کے جائز حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔شرکاء نے معشوق علی جمالی کے بلا مقابلہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں