وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ کے تحت پتوکی میں روڈ واشنگ کا عمل جاری

پتوکی(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ کے تحت پتوکی میں روڈ واشنگ کا عمل جاری۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر قصور محمد اصف رضا کی خصوصی ہدایات پر اے سی پتوکی نشتر رحمان لودھی کی نگرانی میں پتوکی شہر میں چندمختلف روڈ واشنگ کا عمل مسلسل جاری ہے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز مرکزی شاہراہوں، اہم بازاروں اور گنجان آبادی والے علاقوں میں سڑکوں کی دھلائی کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ صاف، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ عملہ جدید مشینری کے ساتھ مقررہ مقامات پر صفائی کے کام کی نگرانی میں مصروف ہے اے سی پتوکی نشتر رحمان لودھی نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ یہ سرگرمی ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا اہم حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں