لاہور(این این آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے جعلسازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2مسافر وں کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر پرتگال جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا۔منزہ شہزادی اور حسنین خالد نامی مسافر فلائٹ نمبر۔ TK745 کے ذریعے پرتگال جا رہے تھے۔ دونوں مسافروں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔مسافروں کے پاسپورٹ پر پرتگال کے جعلی سٹڈی ویزے چسپاں تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے سٹڈی ویزے اقبال نامی ایجنٹ سے 35لاکھ فی کس کے عوض حاصل کئے۔مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔

