پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ٹنڈوالہ یار کے صدر آفتاب جونیجو کے زیرصدارت پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کا اہم اجلاس

ٹنڈوالہ یار(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ٹنڈوالہ یار کے صدر آفتاب جونیجو کے زیرصدارت پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کا اہم اجلاس جونیجو ہاوس میں منعقد ہوا،اجلاس کا ایجنڈا شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی 18 ویں برسی حوالے سے منعقد ہوا ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی سٹی ٹنڈوالہ یار کے جنرل سیکریٹری لطیف بلوچ سلیم خاصخیلی رضوان بھٹو فراز آنڑ قادر بلوچ دیگر پیپلزپارٹی کے ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سٹی ٹنڈوالہ یار کے صدر آفتاب جونیجو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ جمہوریت کی بقا کی علامت تھی، اور انکے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی گڑی خدا بخش بھٹو ایک عالیشان جلسہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈوالہ یار تمام عہدیداران سمیت کارکنان اپنی بھرپور شرکت کریں،جنرل سیکرٹری لطیف بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت کارکنان نے جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے اپنی شہادتیں کے نذرانے دیئے ہیں، جن کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کے مشن کو زندہ رکھنا ہر جیالے کا فرض ہے، پارٹی آج بھی عوامی خدمت اور جمہوری استحکام کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اجلاس میں موجود تمام عہدیداران اور ورکروں نے عہد کیا کہ شہد محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی میں بھرپور شرکت کے لئے کارکنان کی بڑی تعداد گڑی خدا بخش روانہ ہونگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں