سابق وزیراعلی پنجاب،پیپلزپارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

اوکاڑہ /لاہور(این این آئی)سابق وزیراعلی پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو طویل عرصے سے علیل تھیمنظور وٹو کا تعلق حویلی لکھا سے تھا اور وہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر بھی رہے ہیں۔وٹو خاندان 1985کے بعد ہر دور حکومت میں اقتدار کے ایوانوں میں کسی نہ کسی صورت میں نظر آیا۔میاں منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی اب بھی پی ٹی آئی میں ہیں جبکہ وہ خود پیپلز پارٹی میں فعال کردار ادا کرنے کے خواہاں رہے کیونکہ اس سے قبل بھی وہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے پنجاب کے وزیر اعلی بنے اور پارٹی کے صوبائی صدر بھی رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں