لاہور(این این آئی) سرگودھا میں پولیس موبائل کے ٹرین سے ٹکرانے سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ترجمان کے مطابق ایس پی یو اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ موبائل ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایس پی یو سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہید پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

