بُنیان مرصوص میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ مودی اُسے کبھی نہیں بھول سکے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بُنیان مرصوص میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ مودی اُسے کبھی نہیں بھول سکے گا۔

ہری پور میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کبھی شکست کو بھول نہیں سکتا، اللہ کی رحمت اور قوم کی دعاؤں سے جنگ میں پاکستان کو فتح ملی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں مودی کو وہ سبق سکھایا جو وہ یاد رکھے گا اور کبھی نہیں بھول سکے گا، اس جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورا ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست چاہتے ہوئے بھی نہیں بھول سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا مذاق اڑانے والوں کیلیے دنیا میں تو کوئی جگہ نہیں اور اللہ بھی اُن سے حساب لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں