کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش 19 تا 21 دسمبر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر، ہال نمبر 5 اور 6 میں منعقد کی جارہی ہے جس میں فرنیچر سے وابستہ 80 سے زائد معروف کمپنیاں شرکت کررہی ہیں فاروق ستار ایکسپو سینٹر کے مختلف ہالزکا دورہ کیا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلیٰ معیار کی فرنیچر نمائش، جس میں نامور فرنیچر برانڈز، دستکاری، ہوم ڈیکور اور انٹیریئر ڈیزائن شامل ہیں خطے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے ڈاکٹرفاروق ستارنے مزیدکہا کہ پاکستانی ہنرمندوں کی تیارمصنوعات نمائش میں سب سے منفردہیں اس موقع پر(سی ای او، آر ایف ایونٹس ( ڈاکٹر نازش فیصل ،ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ)، ڈاکٹر فیصل ندیم (اعزازی ڈائریکٹر) اورعاصم چوہدری (جی ایم، ماسٹر مولٹی فوم نے بھی شرکت کی اورکہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی پریمیم فرنیچر نمائش ہے،

جس میں معروف برانڈز اپنی بہترین فرنیچر کلیکشنز، دستکاری، ہوم ڈیکور اور انٹیریئر ڈیزائن کے جدید رجحانات پیش کریں گے، جو صنعت اور خطے کے لیے ایک نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔تین روزہ نمائش کے دوران پاکستان بھر سے نامور فرنیچر برانڈز شرکت کررہے ہیں اور جدید ڈیزائنز کے مطابق اپنی مصنوعات متعارف کروائیں گے۔یہ شاندار تین روزہ فرنیچر نمائش آر ایف ایونٹس (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے اور 19 تا 21 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔

