بلوچستان اسمبلی کا مائیک سسٹم جواب دے گیا

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کا مائیک سسٹم جواب دے گیا، اسمبلی ہال کا فرنیچر خستہ حال ہونے سے اراکین اسمبلی ٹوٹی کرسیوں پر بیٹھنے پر مجبور، اسپیکر نے مائیک سسٹم خراب ہونے کے باعث بائیس دسمبر تک کیلئے ملتوی کردیا وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسمبلی عمارت گرانے اور نئی عمارت کی تعمیر کی تجویز دے دی۔ اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کو اس وقت روکنا پڑا جب اسمبلی کا مائیک سسٹم خراب ہوگیا،،اسپیکر اور اراکین اسمبلی کی کہی ہوئی بات سنائی نہیں سے رہی تھی،،اس صورتحال سے کئی اراکین محظوظ بھی ہوئے۔اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی اپنی عمر پوری کرچکی ہے،اسے نیا بنانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں یہ میڈیا والے ہمارے مہربان ہیں لیکن مائیک بند ہونے کا معاملہ اسے بکے گا کہ پوچھے مت،تو کیوں ان کو موقع دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی آج آئے نہیں ان کی کرسی گررہی ہے، نئی عمارت کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت نے پیسے دے دئیے ہیں اسمبلی کے کانفرنس ہال میں اجلاس کرتے ہیں اور اس عمارت کو ازسر نو بناتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں