پنجاب کا بدنامِ زمانہ ڈاکو صدی لوڑی پولیس مقابلے میں ہلاک 

خوف و دہشت کی علامت، متعدد اضلاع میں مطلوب خطرناک ڈاکو صدی لوڑی اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق سی سی ڈی ساہیوال کے ساتھ خونریز مقابلے کے دوران صدی لوڑی اپنے ہی ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

 سی سی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر مفرور ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ مارا،  ڈاکوؤں نے موقع سے فرار ہونے کیلئے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کر دی، ڈاکوؤں نے ایک پولیس افسر پر براہ راست فائر کیا جو سیدھا اسے سینے پر لگا۔

بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے پولیس افسر گولیوں سے محفوظ رہا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی کی سرکاری گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سرچ آپریشن میں پتا چلا کہ بدنام زمانہ ڈاکو صدی لوڑی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں