گورنر جعفر مندوخیل کی دن رات کاوشوں سے ژوب کے مسائل حل ہو رہے ہیں، شیخ شیر یار مندوخیل

ژوب (این این آئی) کلی اکوزئی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام گرینڈ شمولیتی تقریب سے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل کے کوآرڈینیٹر شیخ شیر یار مندوخیل ضلعی صدر محمد رحیم مندوخیل جنرل سیکرٹری ملا حیات خان مندوخیل جمعہ رحیم مندوخیل علامہ نسیم بابر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل کے دن رات کاوشوں سے ژوب کے مسائل حل ہو رہے ہیں جس کے باعث ژوب کے عوام شیخ جعفر خان مندوخیل کے ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ جعفر خان مندوخیل خیلی زی سے بالاتر ہو عوامی خدمات پر یقین رکھتے ہیں مخالفین مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے جبکہ عوام کو بخوبی علم ہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل کے کردار اور ترقیاتی منصوبے ائنہ روش کی طرح عیاں ہے انہوں نے کہا کہ کلی اکوزئی میں بغیر کسی ڈیمانڈ کے بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت آس بات کا ثبوت ہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل واحد لیڈر ہے جو بلا تفریق عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڑوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے ژوب ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔ انہوں کلی اکوزئی میں شمولیت کرتے والوں کو مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ کلی اکوزئی کے تمام حل طلب مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کرینگے بعد ازاں شیخ شیر یار مندوخیل ضلعی صدر محمد رحیم مندوخیل جنرل سیکرٹری ملا حیات خان مندوخیل جمعہ رحیم مندوخیل علامہ نسیم بابر نے شمولیت اختیار کرنے کو مبارکباد دی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی مفلر پہنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں