پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

لاہور(این این آئی) پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، حد نگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک تا حکم ثانی برقرا ررہے گی۔موٹروے ایم 5 ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کیلئے بند کردی گئی، شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، موٹروے پولیس نے شہریوں کے دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں