کرن جوہر کی نئی فلم”تو میری میں تیرا میں تیرا تو میری“ 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی

ممبئی (این این آئی)کرن جوہر کی نئی فلم تو میری میں تیرا میں تیرا تو میری ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہوگئی ہے اور کاپی رائٹ کے الزام میں ممبئی ہائی کورٹ میں 10 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور پروڈکشن ہاس تریمورتی فلمز نے کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن پر 1992 کے مشہور گانے سات سمندر پار کا نقل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بمبئیہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔تریمورتی فلمز نے دعوی کیا ہے کہ آنے والی فلم میں غیرقانونی طور پر مذکورہ گانے کی دھن اور شاعری بغیر اجازت کے استعمال کی گئی ہے۔عدالت میں دائر کیے گئے دعوے کے مطابق پروڈکشن ہاس نے 10 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کے ساتھ ساتھ سات سمندر پار کا تو میری میں تیرا میں تیرا تو میری یا کسی اور فلم میں استعمال، مالی فوائد یا ردوبدل پر مستقل حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔کرن جوہر کی نئی فلم”تو میری میں تیرا میں تیرا تو میری“ 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی، جس کا ٹریلر پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقین کی شہرت اور فلم کی ریلیز کی تاریخ قریب ہونے کی وجہ سے معاملے کا فیصلہ جلد ہونے کا امکان ہے۔مقدمے میں فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور دیگر کے دھرما پروڈکشنز اینڈ ناماہ پکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کو فریق بنایا گیا ہے، دیگر افراد میں سارے گاما انڈیا لمیٹڈ اور ریپر کمپوزر ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشا کو بھی شامل کیا گیا ہے جو گانے کے مبینہ نئے ورژن سے منسلک ہیں۔تریمورتی فلمز نے موقف اپنایا ہے کہ گانے کے استعمال سے اوریجنل کمپوزیشن کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں