نیشنل پارٹی سریاب ٹاؤن کا گرینڈ شمولیتی جلسہ 23 دسمبر کو کیچی بیگ سریاب میں ہوگا

کوئٹہ (رپورٹر) اعلامیہ: نیشنل پارٹی سریاب ٹاؤن کے زیراہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ کل 23دسمبر بروز منگل کیچی بیگ سریاب میں منعقد ہوگا ، شمولیتی جلسہ عام میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن ، سیاسی و قبائلی رہنما نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے ، جلسہ عام سے پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے کوئٹہ کے تمام دوست ہرقسم کے دیگر پارٹی پروگرامز کو منسوخ کرکے گرینڈ شمولیتی جلسہ میں اپنی شرکت کو یقینی بناہیں ،
دوستوں سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے 2.30 تک سریاب کیچی بیگ پارٹی آفس پہنچ جاہیں جہاں سے پارٹی قائدین کی قیادت میں جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ جاہینگے ۔
اسلم بلوچ
صوبائی صدر نیشنل پارٹی
بلوچستان

اپنا تبصرہ بھیجیں