ضلع کونسل نصیرآباد کا ترقیاتی بجٹ برائے مالی سال 2025-26 کیلئے 11کروڑ سے زائد کا منظور

نصیرآباد(این این آئی)ضلع کونسل نصیرآباد کا ترقیاتی بجٹ برائے مالی سال 2025-26 پیش کرنے کے لیے اجلاس کنوینئر وائس ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی اللہ بچایا خان کھوسہ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآباد حاجی فرید الحق لہڑی نے ترقیاتی بجٹ کی منظوری لی ممبران ڈسٹرکٹ اسمبلی نے کثرت رائے سے بجٹ منظور کر لیا بجٹ اجلاس میں غلام مصطفیٰ نیچاری عبدالوحید مینگل عبدالوحد پندرانی تارا چند شبیر احمد مری حفیظ اللہ عمرانی وڈیرہ قدیر احمد بنگلزئی میر فرید خان عمرانی نعیم احمد لہڑی عبدالروف لہڑی سردار زادہ رسول بخش عمرانی ڈاکٹر فاروق لہڑی ایڈووکیٹ نیاز احمد عمرانی سومر خان پندرانی محمد ابراہیم مری محمد شریف لہڑی میر محمد پتافی احمد نواز کھوسہ نیاز احمد کھوسہ مہندر کمار سمیت چیف آفیسر غلام سرور سولنگی اسسٹنٹ انجینئر سید حیدر شاہ سمیت دیگر آفیسران و ممبران ضلع اسمبلی موجود تھے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا گیااجلاس کے دوران اللہ بچایا خان کھوسہ نے مالی سال 2025-26 کا 11 کروڑ 94 لاکھ 78ہزار 747 روپے کا ترقیاتی بجٹ ایوان میں پیش کیا، جس میں ضلع نصیرآباد کے لیے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ ترقیاتی فنڈز اور مجوزہ اسکیمات کی تفصیلات بیان کی گئیں۔ بجٹ میں عوامی فلاح، بنیادی سہولیات، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی گئی۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل نصیرآباد میر حاجی فرید الحق لہڑی نے بجٹ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور تمام اسکیمات اجتماعی نوعیت کی ہوں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ ترقیاتی عمل کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں بجٹ پر غور و خوض کے بعد ممبران نے اتفاقِ رائے سے ترقیاتی بجٹ 2025-26کی منظوری دے دی۔ بعد ازاں اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں