پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے درمیان بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ پی بی 41کے 29وارڈزمیں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ مکمل

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے درمیان بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ پی بی 41کے 29وارڈزمیں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ مکمل ہوگئی تینوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملکر بلدیاتی انتخابات میں امیداروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔ پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سیکرٹریٹ سرکی روڈ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما نورالدین کاکڑ،پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے ندا خان سنگر،جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا محمد ایوب ایوبی،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سکریٹری عبدالرازاق بڑیچ،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے شوری ممبر مولانا عبداللہ مسلم،مولانا عبدالغفور مدنی،پیپلز پارٹی کے ذرغون ٹاؤن کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر سبحان ترین، ملک شازیب کاسی نے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی،پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے حلقے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران 29وارڈز میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے اور تینوں جماعتوں کے قائدین اور کارکن ملکر متفقہ امیدواروں کے انتخابی دفتر کا افتتاح، ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 28دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات علاقے کے عوام تین جماعتی اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ وہ منتخب ہونے کے بعد حلقے کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے کارکنوں پر اب یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دن رات ایک کرکے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں۔انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین مل بیٹھ کر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ کیا ہے جس کے مطابق یونین کونسل 21وارڈ 3سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے ملک شاہد کاسی، وارڈ نمبر4سے ہری چند،یونین کونسل 24وارڈ نمبر2سے پی پی پی ملک شاہ زیب کاسی، یونین کونسل 29وارڈ2سے پی پی پی کے ملک ذیشان،یونین کونسل 29وارڈ 1سے جے یو آئی کے کلیم اللہ، یونین کونسل 29وارڈ3سے جے یو آئی کے چوہدری عاطف،یونین کونسل 30وارڈ ایک سے پی پی پی کے محمدصالح کاکڑ، یونین کونسل 30وارڈ2سے جمعیت کے حافظ نقیب اللہ، یونین کونسل 32وارڈ ایک سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے امجد خان، یونین کونسل 34وارڈ ایک سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے غلام ربانی،یونین کونسل 34وارڈ2سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے اسد اللہ، یونین کونسل 35وارڈ ایک سے پی پی پی کے جہانزیب خان کاکڑ،یونین کونسل 35وارڈ 2سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے عارف خان خروٹی، یونین کونسل 35وارڈ4سے پی پی پی کے نورالدین کاکڑ،یونین کونسل 36وارڈ 2سے پی پی پی کے عامر نصیب اللہ اچکزئی، یونین کونسل 36وارڈ ایک سے پی پی پی کے نقیب خان خلجی، یونین کونسل 37وارڈ 3سے پی پی پی کے شہزاد احمد، یونین کونسل 29وارڈ2سے جے یو آئی کے نوراحمد، یونین کونسل 41وارڈ1سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے صادق خان اچکزئی، یونین کونسل 41وارڈ3سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے عبدالرحیم الکوزئی،یونین کونسل 41وارڈ4سے پی پی پی کے جمعہ گل اچکزئی، یونین کونسل 42وارڈ ایک سے جے یو آئی کے زبیراحمد، یونین کونسل 44وارڈ1سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے محمدابراہیم، یونین کونسل 44وارڈ3سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے احمد معسود،یونین کونسل 45وارڈ2سے پی پی پی کے جہانزیب،یونین کونسل 46وارڈ ایک سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے حبیب اللہ، یونین کونسل 46وارڈ2سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے محمدادریس، یونین کونسل 37وراڈ ایک سے پی پی پی کے ملک عبدالرشید دہوار اور یونین کونسل 21وارڈ1سے جے یو آئی کے اختر سالارامیدوار ہونگے۔ مقررین نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے کونسلر منتخب ہونے کے بعد علاقے کی ترقی وخوشحالی اورعوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں