کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیر بسم اللہ خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مرحوم بسم اللہ خان کاکڑ ایک منجھے ہوئے، بردبار اور اصول پسند سیاستدان تھے جنہوں نے بلوچستان کی سیاست اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بسم اللہ خان کاکڑ نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں جمہوری اقدار، عوامی مفادات اور صوبے کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی ان کا انتقال بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

