عارف حبیب کا پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 38 سے بڑھا کر 65 کرنے کا اعلان

اسلام آباد:
پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خریداری کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 38 سے بڑھا کر 65 تک لے کر جائیں گے۔

اسلام آباد میں پی آئی اے کی بولی میں کامیابی کے بعد عارف حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے بہت شفاف انداز میں پی آئی اے کی نجکاری کی ہے اور پی آئی اے کی بولی سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آ ج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہوں گے اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے اچھے دن دیکھے ہیں، پہلے مرحلے میں آپریشنل طیاروں کی تعداد 38 کریں گے اور پھر تعداد 65 تک لے کر جائیں گے۔

عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے عملے کو اعتماد دیں گے اور مزید لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں