جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری گذشتہ ایک ہفتے میں سات جرائم پیشہ٬چار قتل میں ملوث اشتہار ومفرور ملزمان گرفتار

سبی(رپورٹر)ایس ڈی پی او سبی محمد اشرف جمالی نے گزشتہ روز سٹی پولیس تھانہ سبی میں ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو٬انسپیکٹر وقاص بشارت٬ ایس آئی صحبت خان گشکوری٬اے ایس آئی منور علی گشکوری٬اے ایس آئی عامر رند ودیگر آفیسران نے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے ڈپٹی انسپیکٹرجنرل آف پولیس سبی رینج برکت حسین کھوسہ اور ایس ایس پی سبی شاہنوازچاچڑ کی خصوصی ہدایت پر ایک ایم کاروائی عمل میں لائی گئی تھی جس میں درجن سے زائد موٹرسائیکل اور دو ملزمان گرفتار کیے گۓ مگر دوران چھاپہ اس گینگ کا سرغنہ ودیگر ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوۓ پولیس کی جانب سے سرغنہ اور ملزمان کا گھیرا تنگ کیاگیا تھا گزشتہ روز ایک اہم چھاپہ کے دوران ایس ایچ او سٹی اور اسکی ٹیم نے گزشتہ کاروائی میں فرار ہونے والے گینگ کا سرغنہ غلامں محمد مری سمیت گینگ کے دیگر تین ملزمان گرفتار کیے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے چار عدد پسٹل٬دولاکھ چھپن ہزار نقدی موبائل فون اور تین موٹر سائیکل پولیس قبضے میں لیے گۓ گزشتہ روز ذاتی دشمنی کی بناء پر کڑک روڈ پر ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزم سمیت قتل کے مقدمات میں مطلوب 3ملزمان پولیس تھانہ مستونگ،٬لیویز تھانہ کٹ منڈائی اور کوئٹہ مری آبادکو مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ مزید بتایا کہ چاکر روڈ سے چوری شدہ موٹرسائیکل پندرہ منٹ میں سٹی تھانہ اور صدر تھانہ پولیس کی مشترکہ کاروائی سے ملزم سمیت برآمد کیاگیا دوران تبلیغی اجتماع اسلحہ کے زور پر چھینے گۓ دو موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان گرفتار کو گرفتارکیا ایس ڈی پی او اشرف جمالی نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں پولیس نے مختلف اہم کاروائیوں میں بیس موٹرسائیکل اسلحہ جن میں چار عددپسٹل زندہ گولیاں٬ نقدی سمیت سات ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیاہے ایس ڈی پی او اشرف جمالی نے کہاہے امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہمارے فرائضِ منصبی کا حصہ ہے ہر قیمت پر امن و امان کی بحالی کو یقینی بناکر ڈکیت گروپ کا خاتمہ کرکے عوام کو تحفظ فراہم کرینگے سبی شہر کبھی امن کا گہوارہ تھا لیکن چند عرصے سے کچھ جرائم پیشہ افراد قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ناکام کوششیں کررہے تھے جنکے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے امن کی قیام میں کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں