لسبیلہ(بیوروچیف)نیشنل پریس کلب اوتھل کے جملہ عہدیداران صدر غلام قادر خاصخیلی، سینئر نائب صدر حفیظ دانش اور جنرل سیکریٹری آصف محمد حسنی نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں ارمابیل پریس کلب کے ممبر و وش نیوز کے رپورٹر سراج علی شیخ پر جھوٹے مقدمے کے تحت ایف آئی آر درج کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا گیا کہ ایس ایچ او بیلہ کو اپنے رویے میں فوری تبدیلی لانی چاہیے۔ اگر صحافیوں کے ساتھ ایسا سلوک جاری رہا تو اوتھل کی تمام صحافی برادری سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو سچ اور حقائق لکھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، اور سراج علی شیخ کو بھی حق گوئی کی سزا دی جا رہی ہے۔نیشنل پریس کلب نے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹے مقدمے کو فوری واپس لیا جائے، ورنہ تمام صحافی برادری شدید احتجاج کرے گی۔

