اوتھل میں ایرانی پیٹرول نایاب، بلیک میں قیمت 240 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی

لسبیلہ(بیوروچیف) ایرانی پیٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی پیٹرول پمپ سیل کرنے کے بعد شہر میں پیٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے۔ کچھ روز قبل جو پیٹرول 200 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا، اب وہی پیٹرول بلیک میں 240 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق منی پمپ مالکانکھلے عام عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث موٹر سائیکل، گاڑیاں اور دیگر روزمرہ امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔اوتھل عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ، ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر اور کمشنر قلات ڈویژن سے فوری نوٹس لینے اور پیٹرول کی اصل قیمت پر فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں