لورالائی میں نو پارکنگ پر عملدرآمد شروع، اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں

لورالائی(میاں محمد عامر بشیر آرائیں) گزشتہ روز ٹریفک درست کرنے کی ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ پر کٹوی موڑ تا باچا خان چوک ۔جناح مارکیٹ ۔باچا خان چوک تا تحصیل روڈ ہسپتال تک نو پارکنگ پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے 20لیویز اہلکاروں کے آڈر ان علاقوں میں ٹریفک درست کرنے کے لئیے کر دئیے ہیں جو ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل کوارڈینیشن کے ساتھ چلیں گے ان روڈز میں نو پارکنگ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کی جائے گی آج ٹریفک اور لیویز اہلکاروں نے ان تین روڈز پر کاروائی کر کے مکمل کھول دئیے دکانوں کے باہر سامان رکھنے کی بالکل اجازت نہیں ہو گی روڈز سے گاڑیاں۔موٹر سائکلیں اور دوکانداروں کا سامان اٹھوا دیا گیاعوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان نو پارکنگ والے روڈز میں فٹ پاتھ کو بھی خالی کرایا جائے اور ان غریب ریڑھی والوں کے لئیے ریڑھیاں کھڑی کرنے کا بندوبست کیا جائے تاکہ انکاروزگار متاثر نہ ہو اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ عوام کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانا ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے اور اسی وجہ سے ایک انتہائی سخت قدم اٹھایا ہے کیونکہ ان روڈز میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مسافروں ۔مریضوں کو سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا خاصکر تحصیل روڈ جہاں سے گزر کر ہسپتال جانا پڑتا تھا انشاللہ اب ٹریفک جام کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا اور آپ لوگوں کا علاقہ ہے آج میں یہاں ڈی سی ہوں کل میرا ٹرانسفر کسی اور علاقہ میں ہو جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں