واشنگٹن (این این آئی)امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے نے کہا کہ ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے، ٹی ٹی پی نے کے پی میں دہشت گرد کارروائیاں اور پُرتشدد حملے کیے۔دی جیو پالیٹکس کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت7 ارب ڈالرسے زائد ہے، ایم 4، ایم 16رائفلیں، نائٹ وژن سائٹس جیسے امریکی ہتھیار دہشت گردوں کی دسترس میں ہیں۔امریکی جریدے نے کہا کہ امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بیچے جا رہے ہیں۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان ثابت کر چکا ہے افغانستان میں موجود دہشت گرد امریکی ہتھیاروں سے حملہ آور ہیں۔

