پشاور(این این آئی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کے سماجی و معاشی ڈھانچے کا اہم حصہ ہیں،مسیحی برادری نے تعلیم، صحت اور سماجی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،اقلیتی برادری نے خیبر پختونخوا کی ترقی میں قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں،آئین پاکستان اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے، صوبائی حکومت اقلیتوں کے جان و مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے،خیبر پختونخوا میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہماری ترجیح ہے، اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، مذہبی آزادی اور مساوی مواقع ایک پرامن معاشرے کی بنیاد ہیں،صوبے میں بسنے والے تمام شہری برابر کے حقوق اور عزت کے مستحق ہیں۔

