کرسمس خوشی، ہمدردی و یکجہتی کے جذبے کو جنم دیتا ہے،اجتماعی خوشی میں غریبوں، یتیموں کو بھی شامل کیا جائے،گورنربلوچستان

کوئٹہ(این این آئی) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کرسمس کے پْرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہ کرسمس خوشی، ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے کو جنم دیتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ وہ اس اجتماعی خوشی میں غریبوں، یتیموں اور نادار افراد کو بھی شامل کریں۔ گورنر مندوخیل نے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے پرامن جذبات اور انسان دوستی کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری آئندہ ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس کوششیں کرتی رہے گی اور معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان شمولیت، رواداری اور تعاون کے رحجان کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں