واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان تعلقات میں سنگین کشیدگی سامنے آ گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی تنقید سے بہت حیران اور مایوس ہوا۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک اور میرے درمیان بہت اچھا تعلق تھا، نہیں جانتا کہ آگے بھی ایسا ہی رہے گا یا نہیں۔ ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو ناشکری قرار دے دیا۔

