تربت: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے نیشنل پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ

تربت (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی جنرل سیکریٹری خیربخش بلوچ اور واجہ فقیر جان کے اعزاز میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکریٹری مکران واجہ ابوالحسن، سابق ضلعی صدر کیچ مشکور انور، رکن ورکنگ کمیٹی فدا جان بلیدی، عثمان مالک بلوچ، ٹھیکیدارمیجر عصا اور یار محمد بلیدی نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
شرکاء نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے صوبے میں جمہوری اقدار اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں